فقہ شافعی سوال نمبر – 0278
سوال نمبر/ 0278
اگر کسی میت کی نماز جنازہ صرف عورتیں ادا کرے تو کیا مردوں کی طرف سے بھی فرض کفایہ ساقط ہوجائے گا ؟
جواب:۔ حضرت عایشہ رضی اللہ عنھا فرماتی ہیں کہ جب حضرت سعد رضی اللہ عنہ کی وفات ہوئی تو نبی کریم صلی الله عليه وسلم کی ازواج مطہرات نے یہ بیغام بھیجا کہ حضرت سعد رضی اللہ عنہ کے جنازے کو مسجد میں سے گذارا جاے تاکہ وہ (عورتیں) ان پر نمازے جنازہ پڑھے صحابہ رضوان اللہ عنہم اجمعین نے ایسا ہی کیا۔ لہذا جنازے کو نماز کیلے حضرت عائشہ رضی اللہ عنھا کے حجرے کے پاس رکھا گیا پھر عورتوں نے ان پر نماز جنازہ پڑھی (مسلم: 100)
اس حدیث کی روشنی میں مردوں کی طرح عورتوں کے لیے بھی نمازجنازہ مشروع ہے۔ البتہ اگر مرد حضرات میت پر موجود ہیں تو صرف عورتوں کے نماز پڑھنے سے فرض کفایہ ساقط نہیں ہوگا، لیکن مرد حضرات موجود نہیں ہیں تو صرف عورتوں کے نماز پڑھنے سے فرض ساقط ہوجائے گا۔
ولا تسقط بالنساء وهناك رجال أما إذا لم يكن غيرهن فتلزمهن وتسقط بفعلهن ولھن تسن الجماعة (حاشية الجمل 3/193-94)