فقہ شافعی سوال نمبر – 0285
سوال نمبر/ 0285
حج سے واپسی پر لوگ حجاج کی ملاقات کرتے ہیں اور ان سے دعا کی درخواست کرتے ہیں شرعا اس کی کیا حقیقت ہے؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضی اللہ عنها فرماتی ہیں کہ ہم مکہ سے حج یا عمرہ کرکے آئےاور حضرت اسید بن حضیر رضی اللہ عنہما نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے چل رہے تھے. تو انصاری جوانوں نے ہماری ملاقات کی۔ (مستدرک حاکم:1/1796)
حضرت عبداللہ ابن عمر رضی اللہ عنہما فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب تم حاجی سے ملاقات کرو تو اسے سلام کرو اور اس سے مصافحہ کرو اور اسے مغفرت کی دعا کرنے کہو ۔ (مسنداحمد:5371)
مذکورہ دلائل کی بنیاد پر فقہاء نے حجاج کا استقبال کرنا اور ان سے دعا کی درخواست کرنا مستحب لکھا ہے۔
وان یتلقوہ کغیرھم وان یقال له ان کان حاجا. او معتمرا تقبل الله حجك او عمرتك و غفرذنبك واخلف علیك نفقتك . ویندب للحاج الدعاء لغیرہ بالمغفرۃ وان لم یسئاله ولغیرہ سوال الدعاء منه بھا. حاشیة قلیوبی :2/1422)