فقہ شافعی سوال نمبر – 0290
سوال نمبر/ 0290
اگر کسی نے کچھ رقم صدقہ کرنے کی نذر مانے تو نذر پوری ہونے پر یہ رقم مسجد کو دے سکتے ہیں یا نہیں؟
جواب:۔ اللہ تعالی نے قرآن کریم میں مصارف زکوۃ میں آٹھ/8 قسم کے لوگ نقل کئے ہیں. ان آٹھ مصارف میں مساجد کا تذکرہ نہیں ہے. لہذازکوۃ کی رقم مسجد کو نہیں دے سکتے اسی طرح نذر پوری ہونے پر صدقہ کی رقم مسجد میں نہیں دے سکتے کیوں کہ نذر پوری ہونے پر نذر مانی ہوئی چیز کا خرچ کرنا واجب ہے. اور نذر کے مصارف بھی فقراء اور مساکین ہی ہیں۔
ولو نذر صدقۃ وجب علیہ ان یتصدق باقل متمول من ممتلکاتہ علی من ھواھل للزکاۃ کالفقراء والمساکین. (البیان:1/463)
قدعلم من الحصربانھا لاتصرف بغیرھم وھم مجمع علیہ (الاقناع:229)
وکالزکاۃ کل واجب کالنذر والکفارۃ ومنھا دماء النسک بخلاف التطوع (تحفۃ المحتاج:3/154)