فقہ شافعی سوال نمبر – 0306
سوال.نمبر/ 0306
اگرکسی نے ایسے شخص کوصدقہ دیا جومستحق نہیں تھا تواس کاصدقہ درست ہوگا یانہیں؟نیز اس کوثواب ملے گا یانہیں؟
جواب: حضرت ابوہریرہ رض فرماتے ہیں کہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ایک شخص نے کہاکہ میں رات میں صدقہ کروں گا تووہ صدقہ لے کرنکلا اورایک مالدار کے ہاتھ صدقہ کیاتوصبح لوگ کہنے لگے کہ رات مالدار کوصدقہ دیاگیا لیکن اس سے کہا گیا کہ تیرا صدقہ قبول کیا گیا (مسلم :1022)
اس حدیث کی شرح میں امام نووی رح فرماتے ہیں:کہ مالدار کوبھی صدقہ دینے کی صورت میں ثواب ملے گا (شرح مسلم:3/91)
لہذا نفل صدقہ جس طرح کسی فقیرکودینا درست ہے اسی طرح کسی غیرمستحق بھی دیا جاے تب بھی درست ہے.اوراس صورت میں اس کوثواب بھی ملے گا.البتہ زکاۃ کی رقم کسی غیرمستحق کودینے سے ادا نہیں ہوگی.لہذا زکوۃ اداکرتے وقت مستحق کی صحیح چھابین کرکے ہی دینا چاہیے.