فقہ شافعی سوال نمبر – 0324
سوال:نمبر/ 0324
مردارمرغی کوکسی کافرکے ہاتھ فروخت کرنے یاہبہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت جابررض سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اللہ تعالی نے شراب .مردار .خنزیر اوربتوں کی بیع کوحرام قرار دیا ہے (مسلم :1581)
اس حدیث سے پتہ چلا کہ مردار کی بیع درست نہیں ہے.لہذا وہ مرغی جوخودبخودمرجاے یاغیرشرعی طریقہ سے اسے ذبح کیا جاے توایسی مرغی ناپاک ہے اوراسے کھاناحرام ہےاس لئے اس کی خریدوفروخت یااسے کسی کوہبہ کرنا درست نہیں.یہاں تکہ کسی کافرکے ہاتھ اس کو بیچنایا ایسے ہی دینا درست نہیں ہے.کیوں کہ اس صورت میں گناہ پرتعاون اورمدد کرنالازم آتا ہے.اوراللہ تعالی نے گناہ کے کام پرمدد کرنے سے منع فرمایا ہے-