فقہ شافعی سوال نمبر – 0330
سوال نمبر/ 0330
اگرامام پانچویں رکعت کے لئے سہوا کھڑاہوجاے اورمقتدی حضرات بھی اس کی اقتداء میں کھڑےہوجائیں تواس نمازکا کیاحکم ہے؟
جواب: ایک مرتبہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہرکی پانچ رکعت پڑھائی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم سے کہاگیا کہ کیارکعات کی تعداد میں اضافہ ہوا؟توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کیا ہوا؟ توصحابہ نے کہا کہ آپ نے پانچ رکعت ادافرمائی توآپ صلی اللہ علیہ وسلم نے سجدہ سہوفرمایا (بخاری :1226)
اس حدیث کی روشنی میں فقہاء نے استدلال کیا کہ اگرامام سہواپانچ رکعت پڑھ لے پھراسے یادآجاے توسلام سے پہلے سجدہ سہوکرلے اوراگرسلام پھیرنے کے بعد فورا معلوم ہوجاے تب بھی سجدہ سہوکرناسنت ہے.اس صورت میں نماز کے اعادہ کی ضرورت نہیں ،البتہ اگرمقتدیوں کوامام کی پانچویں رکعت کا یقین ہوتوانھیں پانچویں رکعت میں امام کی اقتداء نہیں کرنی چاہیے بلکہ بیٹھ کرامام کے تشہد میں آنے کا انتظار یامفارقت کی نیت سے الگ ہونا چاہیے.اس لیے کہ اگرمقتدی کویقین ہے کہ امام سھوا پانچویں رکعت کے لیے کھڑا ہوا ہے اوراسے یہ مسئلہ بھی معلوم ہے کہ امام کی اس زاید رکعت میں متابعت کرنا حرام ہے.پھربھی اقتداء کیا توایسے مقتدی کی نماز باطل ہوگی.اوراگراسے اس بات کا علم نہیں تھا کہ امام کی پانچویں رکعت میں اقتداء کرنا جایز نہیں ہے یااسے پانچویں رکعت کاعلم نہیں تھا تونماز ہوجاے گی.
فَأمّا إذا دَخَلَ مَعَ الإمامِ وقَدْ سَبَقَهُ بِرَكْعَةٍ فَصَلّى الإمامُ خَمْسًا ساهِيًا فَتَبِعَهُ وهُوَ لا يَعْلَمُ بِسَهْوِهِ أجْزَأتِ المَأْمُومَ صَلاتُهُ، فَإنْ تَبِعَهُ وهُوَ يَعْلَمُ أنَّهُ سَها بَطَلَتْ صَلاتُهُ، (١)
(فَأجابَ) بِأنَّهُ لا يَجُوزُ لِلْمَأْمُومِ مُتابَعَةُ إمامِهِ فِي خامِسَتِهِ إذْ يَجِبُ عَلَيْهِ قَطْعُ القُدْوَةِ وحِينَئِذٍ ولا يَجُوزُ لَهُ انْتِظارُ إمامِهِ بَعْدَ رَكْعَتِهِ (٢)
ولَوْ قامَ إمامُهُ لِخامِسَةٍ ناسِيًا فَفارَقَهُ بَعْدَ بُلُوغِ حَدِّ الرّاكِعِينَ لا قَبْلَهُ سَجَدَ لِلسَّهْوِ كالإمامِ، وقِيلَ: لا يُسَلِّمُ إذا سَلَّمَ الإمامُ بَلْ يَصْبِرُ، فَإذا سَجَدَ سَجَدَ مَعَهُ. هَذا إذا كانَ مُوافِقًا، أمّا المَسْبُوقُ فَيُخْرِجُ نَفْسَهُ ويُتِمُّ لِنَفْسِهِ ويَسْجُدُ آخِرَ صَلاتِهِ (٣)
🔰🔰المراجع🔰🔰
١ – (الحاوی الکبیر:2/230)
٢ – (فتاوی الرملی:1/177)
٣ – (مغنی المحتاج:1/363)