فقہ شافعی سوال نمبر – 0346
سوال نمبر/ 0346
آج کل بہت سے نوجوان اپنے ہاتھ میں چاندی کا یا لوہے کا کڑا پہنتے ہیں پوچہنے پر کہتے ہیں کہ یہ اسٹائل ہے لہذا مردوں کے لئے اس طرح کی کسی چیز کے استعمال کا کیا حکم ہے؟
جواب: حضرت ابن عباس سے روایت ہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم نے ان مردوں پر لعنت کی ہے جو عورتوں کی مشابہت اختیار کرتے ہیں,اور ان عورتوں پر لعنت کی ہیں جو مردوں کی مشابہت اختیار کرتی ہیں(١)
📝اس روایت سے فقہاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ مرد کو عورت کی اور عورت کو مرد کی مشابہت کرنا حرام ہے اور عورت کے مشابہت میں یہ بھی ہیکہ مرد اپنے ہاتھ میں کڑا پہنے چاہے چاندی کا ہو یا لوہے کا ہو یاچمڑےیاربڑ کاہو،یاکسی اورچیز کا ہو،اسکا مرد کے لۓ پہننا حرام ہے,البتہ چاندی اوردیگردھاتوں کی انگوٹھی پہننا مرد کے لۓ جائز ہے-
📕آج کل یہ چاندی یا لوہے کا کڑا پہننا غیرمسلموں کی علامات ہیں، اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہے کہ جو جس قوم کی مشابہت اختیار کرتا ہے وہ ان ہی میں سے ہے. لہذا ان چیزوں سے اجتناب ضروری ہے.
📌📖وَأَمَّا الْفِضَّةُ فَيَجُوزُ لِلرَّجُلِ التَّخَتُّمُ بِهَا وَهَلْ لَهُ مَا سِوَى الْخَاتَمِ مِنْ حُلِيِّ الْفِضَّةِ كَالدُّمْلُجِ وَالسِّوَارِ وَالطَّوْقِ وَالتَّاجِ فِيهِ وَجْهَانِ قَطَعَ الْجُمْهُورُ بِالتَّحْرِيمِ وَقَالَ الْمُتَوَلِّي وَالْغَزَالِيُّ فِي فَتَاوِيه يَجُوزُ لِأَنَّهُ لَمْ يَثْبُتْ فِي الْفِضَّةِ إلَّا تَحْرِيمُ الْأَوَانِي وَتَحْرِيمُ الْحُلِيِّ عَلَى وَجْهٍ يَتَضَمَّنُ التَّشَبُّهَ بِالنِّسَاءِ . (٢)
📚📚المراجع📚📚
١. (صحیح بخاری ٥٨٨٥)
٢.(المجموع شرح المهذب،٦/٣٢)