فقہ شافعی سوال نمبر – 0349
سوال نمبر/ 0349
اذان سے پہلے اوراذان کے بعد درود شریف پڑھنے کا کیا حکم ہے ؟
جواب: حضرت عبداللہ بن عمروبن عاص رض سے روایت ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جب تم مؤذن کوآذان دیتے ہوئے سنوتواس کاجواب دواورآخیر میں مجھ پردرود پڑھواس لئے کہ جس نے مجھ پرایک مرتبہ درود پڑھا اللہ تعالی اس پردس رحمتیں نازل فرماتے ہیں(١)
📝اس حدیث سے فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ اذان کے جواب کی طرح آہستہ اذان کے بعد درود پڑھنامسنون ہے.
📕لیکن اذان سے پہلے درود پڑھنے کا تذکرہ اکثرعلماء نے نہیں کیا ہے .البتہ بعض علماء نےاذان سے قبل آہستہ درود پڑھنے کا تذکرہ کیا ہے
📕لہذااذان کے بعد دعا اوردرود پڑھنا سب کے لئے مستحب ہے،اوراذان سے قبل مؤذن کے لئے آہستہ درود پڑھنے کی گنجائش ہے
📌📖يُسْتَحَبُّ لِلْمُؤَذِّنِ أنْ يَقُولَ بَعْدَ فَراغِ أذانِهِ هَذِهِ الأذْكارَ المَذْكُورَةَ مِن الصَّلاةَ عَلى رَسُولِ اللَّهِ ﷺ وسُؤالِ الوَسِيلَةِ(٢)
📌📖(و) سن (لكل) من مؤذن ومقيم وسامعهما (أن يصلي) ويسلم (على النبي) (ص) (بعد فراغهما)، أي بعد فراغ كل منهما إن طال فصل بينهما(٣)
📚📚المراجع📚📚
١.(مسلم :٨٤٩)
٢.المجموع ٣/ ١٢٤
٣.إعانة الطالبين على حل ألفاظ فتح المعين، ١/٣٨٢