فقہ شافعی سوال نمبر – 0362
سوال نمبر/ 0362
بچے کی پیدائش پر کوئی عورت بچے کے کان میں اذان دینا چاہے تو اسکی اجازت ہے یا نہیں ؟
جواب: حضرت ابورافع رض فرماتے ہیں کہ میں نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کوحضرت حسن رض کی پیدایش کے وقت ان کے کان میں اذان دیتے ہوے دیکھا (سنن ترمذی :1514)
حضرت حسين بن علي رضي الله عنه فرماتے ہیں كه رسول الله صلي الله عليه وسلم نے ارشاد فرمایا جس کسی کے یہاں کوئی بچہ پیدا ہو پھر وہ اسکے دائیں کان میں اذان اور بائیں کان میں اقامت کہے تو اسکو ام صبیا ( ایک قسم کی بیماری) نقصان نہیں پہونچائے گی (عمل الیوم واللیلة 623)
مذکورہ حدیث سےفقہاء نے استدلال کیا ہے بچے کے ایک کان میں اذان اور دوسرے کان میں اقامت دینا سنت ہے نیز عورت کے اذان دینے سے بھی سنت حاصل ہوگی،لہذا عورت اذان دے سکتی ہے- (المجموع 334/8)