فقہ شافعی سوال نمبر – 0402
سوال نمبر/ 0402
خرگوش کھانے کا شرعاً کیا حکم ہے؟
جواب:۔امام نووی رحمة الله عليه لکھتے ہیں کہ خرگوش کھانا حلال ہے اس سلسلے کا ایک واقع بخاری میں ملتا ہے جس کے حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم مر ظہران (ایک جگہ کا نام) میں تھے کہ ہمیں ایک خرگوش ملا، تو ہم لوگوں نے اس کو پکڑا، پھر اس کو حضرت ابو طلحۃ رضی اللہ عنہ کے حوالہ کیا، حضرت ابو طلحہ انصاری رضی اللہ عنہ نے اس کو ذبح کیا پھر اس کی ران نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے سامنے پیش کی گئی تو نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے قبول کیا(یعنی) تناول فرمایا. صحیح بخاری/5535
اس حدیث کے تحت فقہاء فرماتے ہیں کہ خرگوش کھانا حلال ہے۔
علامہ نووی رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
وأكل الأرنب حلال عند مالك وأبي حنيفة والشافعي…..دليل الجمهور هذا الحديث مع أحاديث مثله ولم في النهي عنها شيئ.(شرح مسلم:91/5)
علامه نووي رحمة الله عليه لکھتے ہیں:
و يحل أكل الأرنب لقوله تعالى”و يحل لهم الطيبات” والأرنب من الطيبات (المجموع:11/9)
Question No/0402
What does the shariah say with regard to eating the meat of rabbit?
Ans; Imaam nawawi rehmatullah alaihi says that eating the meat of rabbit is lawful(halal).. There is an event described in sahih bukhari regarding this that Hazrat Anas R.A says that we were in Zuhran(name of a place)there we found a rabbit so we caught it and handed it to Hazrat Talha Ansari R.A .. Hazrat Talha R.A slaughtered the rabbit and presented the piece of thigh to the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) then Messenger of Allah accepted it ..(Sahih bukhari /5535)
On the basis of this hadeeth the jurists(fuqaha) says that eating the meat of rabbit is lawful(halal)..