فقہ شافعی سوال نمبر – 0421
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0421
کیا حائضہ عورت کے لیے مسجد کی چھت پر کسی دینی پروگرام کو سننے کے لیے بیٹھنے اور ٹہرنے کی اجازت ہے؟
جواب:۔ حضرت عائشہ رضي الله عنها فرماتی ہیں کہ آپ صلي الله عليه وسلم نے فرمایا کہ میں حائضہ کے لیے مسجد میں بیٹھنے اور ٹہرنے کی اجازت نہیں دیتا۔ (سنن ابوداود:232)
اس حدیث کی بنیاد پر کسی حائضہ کے لیے مسجد میں بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے. اور مسجد کی چھت بھی مسجدکے حکم میں ہے، لہذا مسجد کی طرح مسجد کے چھت پر دینی پروگرام کو سننے کے لیے یا یوں ہی بیٹھنے کی اجازت نہیں ہے۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
حائط المسجد من داخله و خارجه له حکم المسجدفی وجوب صیانته و تعظیم حرمانه وكذا سطحه (المجموع:2/205)
یحرم علی الحائض و النفساء مس المصحف و حمله و اللبث فی المسجد (المجموع:2/603)
Fiqhe Shafi Question No/0421
Is it permissible for a menstruating woman to sit or stand on the terrace of the mosque to listen to any islamic programmes?
Ans; Hazrat Aaisha R.A narrated that the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said” I do not permit a menstruating woman to sit and remain in the mosque ” (Sunan abu dawood: 232)
On the basis of this hadeeth it is not permissible for a menstruating woman to sit in the mosque and the terrace of the mosque is also among the rulings of mosque.. So sitting on the terrace of the mosque to listen to islamic programmes or without any reason is not permissible for a menstruating woman..