فقہ شافعی سوال نمبر – 0433
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0433
اگرکسی روزہ دار کو ڈاکٹر علاج کے لیے بے ہوش کردے تو کیا اس کا روزہ توٹ جائے گا؟
جواب:۔ اگر کسی روزہ دار شخص کو ڈاکٹر علاج کے لیے بے ہوش کردے تو بے ہوش ہونےکی وجہ سے اس شخص کا روزہ نہیں ٹوٹتا اسلئے کہ یہ بےہوشی مختصر وقت کیلئے ہوتی ہے۔ اور اصح قول کے مطابق بے ہوشی سے روزہ نہیں ٹوٹتا ہے، البتہ دن بھر میں لحظہ یعنی ذرا سا افاقہ ہونا شرط ہے۔
علامہ خطیب شربینی رحمة الله عليه فرماتے ہیں:
(ﻭاﻷﻇﻬﺮ) ﻭﻓﻲ اﻟﺮﻭﺿﺔ اﻟﻤﺬﻫﺐ (ﺃﻥ اﻹﻏﻤﺎء ﻻ ﻳﻀﺮ ﺇﺫا ﺃﻓﺎﻕ ﻟﺤﻈﺔ ﻣﻦ ﻧﻬﺎﺭﻩ) ﺃﻱ ﻟﺤﻈﺔ ﻛﺎﻧﺖ، اﺗﺒﺎﻋﺎ ﻟﺰﻣﻦ اﻹﻏﻤﺎء ﺯﻣﻦ اﻹﻓﺎﻗﺔ، ﻓﺈﻥ ﻟﻢ ﻳﻔﻖ ﺿﺮ. (162/2)
أيضا ﻭﻟﻮ ﺃﻭﺟﺮ) ﻛﺄﻥ ﺻﺐ ﻣﺎء ﻓﻲ، ﺣﻠﻘﻪ (ﻣﻜﺮﻫﺎ) ﺃﻭ ﻣﻐﻤﻰ ﻋﻠﻴﻪ ﺃﻭ ﻧﺎﺋﻤﺎ (ﻟﻢ ﻳﻔﻄﺮ) ﻻﻧﺘﻔﺎء اﻟﻔﻌﻞ ﻭاﻟﻘﺼﺪ ﻣﻨﻪ. (158/2)
Fiqhe Shafi Question No/0433
If a person is made unconsious by the doctor for the treatment then will his fast invalidate?
Ans; If a person is made unconsious by the doctor for the treatment then his unconsiousness doeanot invalidates the fast because his unconsiousness is for a short time.. And according to the correct explanation unconsiousness doesnot invalidate the fast..However, the condition is that one must be consious atleast for a moment throught out the day…