فقہ شافعی سوال نمبر – 0448
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0448
زکات دینے والے کے لیے کیا اپنے اصول و فروع (یعنی اپنی اولاد اور اولاد کی اولاد پوتا پوتی) کو زکات کا مال دینا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت زینب زوجہ عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ انھوں نے حضرت بلال رضی اللہ عنہ کے ذریعہ اپنے شوہر اور اہل وعیال پر خرچ کرنے کے متعلق دریافت کیا تو نبی کریم صلی اللہ علیہ و سلم نے فرمایا "جی ہاں ان کیلئے دو اجر ہیں ایک قرابت کا اور دوسرا صدقہ کا۔ (بخارى:1466)
اس حدیث کے تحت فقہاء نے استدلال کیا ہے کہ ایسا رشتہ جن کا نفقہ زکات دینے والے پر واجب ہے تو ان اصول و فروع یعنی بیوی بچے اور نابالغ بیٹا بیٹی پوتا پوتی وغیرہ کو زکات کا مال نہیں دے سکتے۔ ان کے علاوہ قریبی رشتہ داروں بھائی بہین (اگر زکات نکالنے والے پر ان کا نفقہ نہ ہو) خالہ، ماموں چچا، پھوپھی، اور ان کی اولاد اگر مستحق زکات ہو تو ان کو زکات دینا افضل ہے
قال النووی ﻭﺇﺫا ﻛﺎﻥ ﻟﻠﻤﺎﻟﻚ اﻟﺬﻱ ﻭﺟﺒﺖ ﻓﻲ ﻣﺎﻟﻪ اﻟﺰﻛﺎﺓ ﺃﻗﺎﺭﺏ ﻻ ﺗﺠﺐ ﻋﻠﻴﻪ ﻧﻔﻘﺘﻬﻢ، ﻛﺎﻷﺧﻮﺓ ﻭاﻷﺧﻮاﺕ ﻭاﻷﻋﻤﺎﻡ ﻭاﻟﻌﻤﺎﺕ ﻭاﻷﺧﻮاﻝ ﻭاﻟﺨﺎﻻﺕ ﻭﺃﺑﻨﺎﺋﻬﻢ ﻭﻏﻴﺮﻫﻢ، ﻭﻛﺎﻧﻮا ﻓﻘﺮاء ﺃﻭ ﻣﺴﺎﻛﻴﻦ، ﺃﻭ ﻏﻴﺮﻫﻢ ﻣﻦ ﺃﺻﻨﺎﻑ اﻟﻤﺴﺘﺤﻘﻴﻦ ﻟﻠﺰﻛﺎﺓ، ﺟﺎﺯ ﺻﺮﻑ اﻟﺰﻛﺎﺓ ﺇﻟﻴﻬﻢ. (الفقه المنهجى1/326)
قال العمرانى رحمة الله عليه: ﺇﺫا ﻛﺎﻥ ﻟﻪ ﻭاﻟﺪ ﺃﻭ ﻭﻟﺪ ﻳﺠﺐ ﻋﻠﻴﻪ ﻧﻔﻘﺘﻪ.. ﻓﻼ ﻳﺠﻮﺯ ﻟﻪ ﺃﻥ ﻳﻌﻄﻴﻪ ﻣﻦ ﺯﻛﺎﺗﻪ ﻣﻦ ﺳﻬﻢ اﻟﻔﻘﺮاء ﻭاﻟﻤﺴﺎﻛﻴﻦ؛ ﻷﻥ ﻧﻔﻘﺘﻪ ﻭاﺟﺒﺔ ﻋﻠﻴﻪ۔ (البيان:3/454) *مغنى المحتاج:4/290
Fiqhe Shafi Question No/0448
Is it permissible to give zakah to ones children or grand children?
Ans; Hazrat Zainab R.A w/o Abdullah bin Masood R.A narrated that she was speaking through Hazrat Bilal R.A to the messenger of Allah (peace and blessings of Allah be upon him) with regard to spending money on ones husband and children then The messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said;”Yes there is double reward for them, one is of relationship and the other is of sadqah..(Sahih bukhari 1466)
Fuqaha based their opinion by this hadeeth that the relation whose maintenance is compulsory on a person giving zakah, then he cannot give zakah to his wife or kids or grand children..Other than these, giving zakah to nearby relatives(whose maintenance is not compulsory on a person giving zakah )brother, sister, maternal aunt, maternal uncle, paternal uncle, paternal aunt and their children if they deserve zakah then giving zakah to them is virtuous…