فقہ شافعی سوال نمبر – 0470
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0470
دس ذی الحجہ کو منی پہچنے پر پہلے رمی کرنا چاہیے یا حلق کرنا چاہیے؟
جواب:۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم منی تشریف لائے تو جمرات کے پاس آکر اس کی رمی کی پھر منی میں اپنے قیام گاہ آئے قربانی کی اور پھر حلق کیا۔ (مسلم 1305)
مذکورہ روایت سے پتہ چلا کہ 10 ذی الحجہ کو منی پہچنے پر پہلے رمی کرنا سنت ہے. جس میں تقدیم و تاخیر کی بھی گنجائش ہے.
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ثم يعود الی منی و هذا الرمی والذبح والحلق والطواف ىسن ترتيبها كما ذكرنا۔ (منہاج الطالبین 491/1)
Fiqhe Shafi Question No/0470
On reaching Mina on the 10th of zil hijjah, should one perform rumi first or shave ones head?
Ans: It has been narrated by Hazrat Anas Rz that the Prophet PBUH reached Mina and did rumi by going near the jamarat and then he went to his place of residence in Mina and sacrificed an animal and after that shaved his head