فقہ شافعی سوال نمبر – 0489
فقہ شافعی سوال نمبر / 0489
گھر یا دکان میں تصویر کے لٹکانے کا کیا حکم ہے اور جہاں تصویر لٹکائی ہوئی ہو اس جگہ پر نماز پڑھنے کا کیا مسئلہ ہے؟
مکان و دکان میں کسی جاندار کی تصویر لٹکانا جائز نہیں ہے چونکہ جہاں پر کسی جاندار کی تصویر ہوتی ہے وہاں اللہ کی رحمت کے فرشتے نہیں آتے، اسی طرح ایسی جگہ جہاں تصویر لٹکائی ہوئی ہو نماز پڑھنا بھی مکروہ ہے اس لیے کہ یہ نماز میں خشوع و خضوع کے لیے رکاوٹ سبب ہوتا ہے۔
يكره للمصلي……….ومن ثم كرهت ايضا. في مخطط أو اليه أو عليه لأنه يخل بالخشوع أيضا۔ (تحفة المحتاج.كتاب الصلاة. باب شروط الصلاة:٢٣٧/١) ونظر ما يلهي عن الصلاة كثوب له اعلام ورجل امراة يستقبلان المصلي. (اسنى المطالب:كتاب الصلاة. باب شروط الصلاة ٣٧٥/١) (ونظر نحو سماء ) مما يلهي، كثوب له اعلام….. ومن ثم كرهت ايضا في مخطط او اليه أو عليه لأنه يخل بالخشوع . (إعانة الطالبين:كتاب الصلاة/فصل في صفة الصلاة:٣٠٣/١) *صحيح البخاري: باب ان صلي في ثوب مصاب أو تصاوير/٣٧٤) *صحيح مسلم.كتاب اللباس. بابتحريم تصوير صورة الحيوان /٥٥١٧)