فقہ شافعی سوال نمبر – 0492
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0492
اگر کسی عورت کو بچے کی ولادت کے چالیس دن بعد نفاس کا خون بند ہوجائے پھر وہ غسل کرکے نماز پڑھنا شروع کردے اب چند دنوں کے بعد اسے سیاہ رنگ کا خون نظر آنے ائے تو کیا یہ خون نفاس کا ہوگا یا اس کا کیا طریقہ ہے؟
جواب:۔ اگر کسی عورت کو بچہ کی ولادت کے چالیس دن کے بعد نفاس کا خون آنا بند ہوجائے اور وہ غسل کر کے نماز پڑھنا شروع کردے پھر چند دنوں کے بعد اسے سیاہ (کالے) رنگ کا خون بچہ کی ولادت کے بعد سے ساٹھ دن کے اندر تک نظر آئے تو یہ خون نفاس کا مانا جائے گا اور اسی حالت میں اسے نماز نہ پڑھنا ضروری ہے اور اگر یہ خون ساٹھ دن کے بعد آئے تو پھر یہ استحاضہ کا خون ہوگا، چونکہ نفاس کی اکثر مدت ساٹھ دن ہے جوکہ ختم ہوگئی. اور ساٹھ دن کے بعد اس جگہ پر کپڑا یا پٹی باندھ کر نماز پڑھنا ضروری ہے۔
اذا ولدت المرأة ورأت ساعة دما وساعة طهرا ولم تجاوز الستين أو رأت يوما دما ويوما طهرا ولم تجاوز الستين فإن الدم نفاس. (البييان 515 /1)
Fiqhe Shafi Question no/0492
If a woman stops bleeding (of nifas ) after 40days of childbirth and then she performs ghusl and starts praying, and few days later she sees black blood then is this blood considered among the blood of nifas and what is its method?
Ans; If a woman stops bleeding (of nifas ) after 40days of childbirth and then she performs ghusl and starts praying, and few days later she sees black blood within 60 days of childbirth then this blood will be considered as the blood of nifas and in this situation she must stop praying salah and if the blood is seen after 60 days then it will be considered as Istihaza.. Because the maximum days for istihaza is 60 days and after 60 days one must place cloth or pad on the intimate part and then perform salah…