فقہ شافعی سوال نمبر – 0506
فقہ شافعی سوال نمبر / 0506
اگر کوئی شخص پیٹ کے مرض میں مبتلا ہو اور بار بار بغیر وقفے سے ہوا نکلتی ہو تو ایسا شخص نماز اور قرآن کیسے پڑھے گا؟
اگر کوئی شخص بار بار ہوا خارج ہونے کے مرض میں مبتلا ہو تو ایسا شخص مستحاضہ کی طرح ہر فرض نماز کے لیے وضو کرکے فورا فرض نماز پڑھے گا اور اسی طرح ایسا شخص قرآن بھی وضو کے فورا بعد پڑھے گا۔
قال الإمام النووي رحمة الله عليه: حكم المستحاضة في وجوب غسل النجاسة….. والوضوء لكل فريضة، والمبادرة بالفريضة بعدالوضوء… أما من استطلق سبيله فدام خروج البول و الغائط و الريح منه فحكمه حكم المستحاضة في كل ما ذكرناه…… ولها قراءة القرآن. (المجموع:٥٠٠/٢)