فقہ شافعی سوال نمبر – 0515
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0515
اگر کوئی شخص جمعہ کے خطبہ کے دوران مسجد میں داخل ہوجائے تو اس کے لیے اس وقت قضاء نماز پڑھنا درست ہے یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص دوران خطبہ مسجد میں آئے تو اس کے لئے تحیۃ المسجد یا سنت راتبہ یا قضاء نماز پڑھنے کی گنجائش ہے اس شرط کے ساتھ کہ وہ دو رکعت والی نماز ہو دو رکعت سے زیادہ نہ ہو اور مختصر ہو.جیسے فجر کی قضاء یا فجر سے پہلے کی دو رکعت سنت راتبہ وغیرہ پڑھ سکتے ہیں ۔
من دخل و الامام یخطب صلی رکعتین بنیة التحیة او نحو الراتبة او صلی فائتة بشرط ان تکون رکعتین(حاشیة الشبراملسی مع نھایة:۲/٣١٤) تصح التحیة لداخل قبل جلوسه ولو فی ضمن غیرھا کسنة الجمعة ویجب تخفیفھا…. بان لا یستوفی الاکمل ولا یزید علی رکعتین فیھا ابتداء حاشیة القلیوبی۱/٧٩٤
Fiqhe Shafi Question No/0515
If a person enters the masjid while the khutba is being given then is it permissible for him to perform his missed prayer(qaza namaz)?
Ans? If a person enters the masjid while the khutba is being given then it is permissible for him to perform tahiyatul masjid or sunnah raatib or missed prayers with the condition that the prayer does not exceed two rakah and should be short like the missed prayer of fajr or the sunnah prayer of before fajr prayer..