فقہ شافعی سوال نمبر – 0519
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0519
حرم مکی اور حرم مدنی میں بسا اوقات ازدحام اور بھیڑ کی وجہ سے نمازی کے آگے سے گذرنے کی نوبت آتی ہے شرعا اس کی گنجائش ہے یا نہیں؟
جواب:۔ حضرت ابو جھیم رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ اللہ کے رسول صل اللہ علیہ و سلم نے فرمایا کہ اگر نمازی کے سامنے سے گزرنے والا یہ جان لے کہ اسمیں کیا گناہ ہے تو اسکے لئے نمازی کے سامنے سے گزرنے سے چالیس سال تک یا مہینہ یا دن کھڑا رہنا بہتر ہے. (بخاری/۵۱۰) اس حدیث سے فقہاء کرام نے استدلال کیا ہے کہ نمازی اور سترہ کے درمیان سے گزرنا حرام ہے، اگرچہ کہ دوسرا راستہ نہیں پایا جائے یہ حکم تمام مسجدوں کیلئے ہے چاہے مسجد حرام ہو یا مسجد نبوی یا کوئی اور مسجد۔البتہ اگر دوسرا کوئی راستہ نہیں پایا جائے اور شدید بھیڑ ہو تو فقہاء نے نمازی کے سامنے سے گزرنے کی اجازت دی ہے، لہذا اگر مسجد حرام اور مسجد نبوی میں بھی اس طرح کی صورت حال میں فقہاء کرام نے گنجائش دی ہے۔جیسے کہ بعض حضرات نے خصوصیت کے ساتھ حرمین میں اجازت دی ہے۔
قال الشيخ زكريا الأنصاري فيحرم المرور بينه وبينها…بان لم يجد المار سبيلا غيره۔ اسنی المطالب۱/۳۷۷ قال إلمام الحرمین: ما ذكرناه من النهي عن المرور ودفع المار فيه اذا وجد المار سبيلا سواه فإن لم يجد وازدحم الناس فلا نهي عن المرور ولا يشرع الدفع نھایۃ المطلب۲ /۳۳۱ قال الشيخ باعلوى. قال فی فتح الباری: جواز الدفع وحرمة المرور عام ولو بمکة المشرفة واغتفر بعض الفقھاء ذلك للطائفین للضرورۃ وعن بعض الحنابلة جوازہ فی جمیع مکة بغیة المسترشدین/۷۲ قال ابن باز رحمة الله عليه أما مسجد الحرام فلا يحرم فيه المرور بين يده المصلي لكونه مظنة الزحام ويبقى فيه التحرز ومثله فى المعنى المسجد النبوي وغيره (فتاوی المهمه/٤٦)
Fiqhe Shafi Question No/0519
Usually in haram of makkah and haram of madinah due to huge crowd one is supposed to pass infront of the praying person..is it permissible in shariah?
Ans; Hazrat Abu juhaim R.A narrated that The Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) said:”If a person who passes infront of another person in prayer knew the magnitude of his sin, he would prefer to wait for 40(days, months or years) rather than to pass infront of him.” (Sahih bukhari 510) The jurists (fuqaha) based their opinion from this hadeeth that passing between the praying person and the barrier(sutra) is forbidden(haram) even if there is no other path to walk on and this ruling is for every masjid whether it may be Masjid haram or masjid nabwi or any other masjid.. However, if there is no other path and there is a huge crowd then in this case the jurists had permitted to pass infront of the person who is praying.. Therefore, in these situations, the jurists had permitted to pass infront the praying person even in masjid haram and masjid nabwi just like some people have permitted this especially in masjid both haram of makkah and haram of madinah