فقہ شافعی سوال نمبر – 0530
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0530
قبر پر پانی ڈالنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ آپ صلى الله عليه وسلم سے مروی ہے کہ آپ نے اپنے بیٹے ابراہیم کی قبر پر پانی چھڑکا تھا. التلخيص الحبير١٢٣٩ مذکورہ دلیل کی بناء پر مکمل دفن ہونے کے بعد رحمت اور میت کو ٹھنڈک کی نیک فالی لیتے ہوئے اور قبر کی مٹی کی حفاظت کی غرض سے قبر پر پانی چھڑکنا مندوب ہے، چاہے دفن کے بعد بارش ہوئی ہو یا نہ ہوئی ہو بہرصورت پانی چھڑکنا مندوب ہے.
ويندب أن يرش القبر بماء) لفعله – صلى الله عليه وسلم – ذلك بقبر ولده إبراهيم، ولما فيه من التفاؤل بالرحمة وتبريد المضجع للميت وحفظ التراب من تناثره، والأولى أن يكون طهورا باردا. نھایة المحتاج 3/35