فقہ شافعی سوال نمبر – 0533
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0533
بعض لوگ اپنے مرحومین کی طرف سے مساجد کی تعمیر میں یا مسجد کی اصلاح ودیگر مصارف میں پیسہ یا مال خرچ کرتے ہیں شرعا اس کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ مسجد کےلئے خرچ کرنا اور کوئی چیز ھدیہ یا ھبہ کرنا بڑی نیکی اور عظیم سعادت کی بات ہے اور اس میں بڑا ثواب بھی ہے اس لئے انسان کو اس کار خیر میں اپنی حیات ہی میں حصہ لیتے رہنا چاہیے کیوں کہ نیکی کا موقع دنیا کی زندگی تک ہے پھر اس کے بعد نیکی کرنے کا موقع نہیں ملتا لھذا میت نیکی کا محتاج ہوتا ہے حدیث میں ہے کہ انسان کا عمل موت پر ختم ہوتا ہے سوائے تین چیزوں کے ۱) نیک اولاد جو اس کے لئے دعا کرئے ۲) صدقہ جاریہ ۳) ایسا علم جس سے نفع اٹھا یا جائے۔ یہ تین چیزیں انسان کو موت کے بعد بھی فائدہ دیتی ہیں، لھذا اگر کوئی شخص (میت کی اولاد یا دوست یا کوئی اجنبی) میت کی طرف سے صدقہ کرے تو اس سے مردے کو اس کا نفع پہنچتا ہے۔ لہذا میت کی طرف سے مسجد کے تعمیراتی کاموں میں حصہ لینا شرعا مستحسن اور مندوب ہے۔
فقال (وتنفع الميت صدقة) عنه ووقف ، بناء مسجد وحفر بئرا ونحو ذلك ودعاء له من وارث واجنبي كما ينفعه ما فعله من ذالك في حياته والإجماع والأخبار الصحيحة في بعضها كخبر: إذا مات ابن أدم انقطع عمله ….مغني المحتاج4/222
Fiqhe Shafi Question No/0533
Few people spend money in the construstion or renovation or on the other expenditures of masjid on behalf of their deadones, What does the shariah say with regard to this?
Ans; Spending money on masjid and presenting something as gift is of good deed and a matter of great blissfulness and it possess great reward so one should participate in this great work in his life because the chance of performing good deed is in the worldly life and there will be no chance of performing good deed after the life.. Therefore the deceased are the most needy of good deed.. There is a narration in hadeeth that ‘When the human beings dies, his deeds come to an end except for three; 1) a righteous child who prays for him.. 2)ongoing charity.. 3) beneficial knowledge.. These three benefits the human even after death.. Therefore if a person( the child or the friend of deceased or a stranger) gives charity on behalf of the deceased then it benefits the deceased.. Therefore participating in the construction of masjid on behalf of the deceased is good and sunnah(mandoob)..