فقہ شافعی سوال نمبر – 0551
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0551
نماز کے درمیان نیت بدل سکتے ہے یا نہیں؟ مثلاً فرض سے سنت کی طرف یا سنت سے فرض کی طرف؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص تنہا فرض نماز پڑھ رہا ہو پھر اسی فرض نماز کی جماعت کھڑی ہوجائے تو یہ شخص جماعت کے ساتھ نماز پڑھنے کی غرض سے اپنی نماز کو مطلق سنت کی نیت سے دو رکعت پر سلام پھیر کر جماعت میں شریک ہوسکتا ہے. البتہ وہ اس فرض کو بغیر کسی غرض سے مطلق سنت نماز کی نیت میں یا کسی معین یا مؤقت سنت نماز کی نیت تبدیل نہیں کرسکتا جیسے فرض نماز کوچاشت کی نماز میں تبدیل نہیں کرسکتا. اسی طرح اگر کوئی سنت نماز پڑھ رہا ہو اور وہ اپنی سنت کو فرض نماز میں تبدیل کرناچاہے تو اس طرح نہیں کرسکتا ہے۔
ولو قلب فرضا نفلا مطلقا لیدرك جماعۃ مشروعة وھو منفرد ولم یعین فسلم من رکعتین لیدرکھا صح ذلك اما لو قلبھا نفلا معینا کرکعتی الضحی فلا تصح صلاته اما اذا لم تشرك الجماعة کما لو کان یصلی الظھر فوجد من یصلی العصر فلا یجوز القطع. ( الاقناع:۱۵۱) قَالَ الْمَاوَرْدِيُّ نَقْلُ الصَّلَاةِ إلَى صَلَاةٍ أَقْسَامٌ ….
(الثَّالِثُ) نَقْلُ نَفْلٍ إلَى فَرْضٍ فَلَا يَحْصُلُ
وَاحِدٌ مِنْهُمَا (الرَّابِعُ) نَقْلُ فَرْضٍالَى نَفْلٍ فَهَذَا نَوْعَانِ …… والثانى نفل فيه بِأَنْ يَنْوِيَ قَلْبَهُ نَفْلًا عَامِدًا فَيَبْطُلَ فَرْضُهُ وَالصَّحِيحُ الْمَنْصُوصُ أَنَّهُ لَا يَنْقَلِبُ نَفْلًا وَاَللَّهُ أَعْلَمُ المجموع ١٨٤/٣
Fiqhe Shafi Question No/0551
Is it permissible to change the niyyah during the prayer? For example; from fardh to sunnah or from sunnah to fardh?
Ans; If a person is performing a fardh salah solitarily and the congregation for that fardh prayer begins then to join the congregation the person can perform salam after two rakah by making the niyyah of sunnah and shall join the congregation.. However, by making the niyyah of sunnah prayer he cannot change this fardh prayer to the sunnah prayer of particular time that is he cannot change the fardh prayer to the chast prayer.. Similarly if a person is performing a sunnah prayer and he wants to change his sunnah prayer to fardh prayer then he cannot do this…