فقہ شافعی سوال نمبر – 0567
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0567
میت کو غسل دیتے وقت اس کے بغل اور زیر ناف بالوں کو صاف کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ میت کو غسل دیتے وقت اس کے ناخن کانٹنا بغل کے بال اور موئے زیرناف نکالنا اور مونچھ کترنا مکروہ ہے اور یہی قول مختار ہے. کیونکہ اس کے متعلق آپ صلی اللہ علیہ وسلم اور صحابہ کرام رضی اللہ عنھم سے کوئی چیز منقول نہیں اور میت کے اجزاء قابل احترام ہیں تو ان کی بےحرمتی نہ ہونے پائے.
امام نووی رحمة الله عليه. فحصل أن المذهب أو الصواب : ترك هذه الشعور والاظفار ، لأن أجزاء الميت محترمة فلا تنتهك بهذا، ولم يصح عن النبي صلى الله عليه وسلم والصحابة رضي الله عنهم في هذا شيء فكره فعله .وإذا جمع الطريقان حصل ثلاثة أقوال( المختار )يكره. (المجموع ٥/١٣٨)
Fiqhe Shafi Question No/0567
What is the ruling on shaving the pubic hair and armpit hair of the deceased while giving bath(ghusl)?
Ans; Removing nails and shaving pubic hair and armpit hair while giving ghusl to the deceased is makrooh and this is the selected description..Because there is no narration with regard to this by the Messenger of Allah(peace and blessings of Allah be upon him) and his companions (R. A) and the body parts of deceased are venerable so it should not be dishonoured…