فقہ شافعی سوال نمبر – 0577
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0577
عام طور پر نکاح میں خطبہ نکاح قاضی پڑھتا ہںے ولی اور دولہا خطبہ نکاح کو سماعت کرتے ہیں شرعی طور پر خطبہ نکاح کسے پڑھنا چاہیے؟
جواب:۔ نکاح میں خطبہ نکاح کا پڑھنا مسنون ہے، خطبہ نکاح کا پڑھنا کسی کے ساتھ خاص نہیں ہے بلکہ دولہا، یا اس کا ولی یا کوئی اور شخص بھی خطبہ نکاح پڑھ سکتے ہیں کسی ایک کے خطبہ نکاح پڑھنے سے سنت حاصل ہوجائے گی، لہذا قاضی کا بھی خطبہ نکاح پڑھنا شرعاً درست ہے۔
(ويستحب تقديم خطبة قبل الخطبة)….. (وقبل العقد)…. وسواء خطب الزوج أو الولى أو أجنبي، حصل الاستحباب. (النجم الوهاج7 / 43_44) (حاشية الجمل 279/6)