فقہ شافعی سوال نمبر – 0593
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0593
اگر کسی شخص نے نماز کی کسی رکعت میں سورء فاتحہ کو دو مرتبہ پڑھا تو اس صورت میں نماز کا کیا حکم ہے نیز اس کے حق میں سجدہ سہو بھی سنت ہوگا یا نہیں ؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص نماز کی کسی رکعت میں بھول کر یا جان بوجھ کر دو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے تو اس صورت میں اس کی نماز پر کچھ اثر نہیں ہوگا یعنی اس کی نماز باطل نہیں ہوگی البتہ اگر بھول کر دو مرتبہ سورہ فاتحہ پڑھے تو اس کے لئے سجدہ سہو کرنا سنت ہے اور عمدا سورہ فاتحہ دو مرتبہ پڑھنے کی صورت میں سجدہ سہو کرنا بدرجہ اولی سنت ہوگا ۔۔
فَإِنْ قَرَأَ فَاتِحَةَ الْكِتَابِ مَرَّتَيْن عَامِدًا فَالْمَنْصُوصُ أَنَّهُ لَا تَبْطُلُ صَلَاتُهُ لِأَنَّهُ تَكْرَارُ ذِكْرٍ فَهُوَ كَمَا لَوْ قَرَأَ السُّورَةَ بَعْدَ الْفَاتِحَةِ مَرَّتَيْنِ۔ المجموع ١٠٢/٤ والذي في شرح العباب أيضا أنه يسجد للسهو أيضا في تكرير الفاتحة كما نقله الزركشي عن الرافعي وهو متجه وان جزم بعض المتأخرين بخلاف لكن ان كررها عمدا للجريان وجه ببطلان الصلاة بذلك فالسجود له أولى منه لنقل نحو السورة الفتاوى الكبرى الفقيه ٢٦٢/١