فقہ شافعی سوال نمبر – 0594
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0594
اگر کسی شخص نے ایک ہی رکعت میں سورہ فلق اور سورہ ناس پڑھے اور دوسری رکعت میں پھر سے سورہ فلق پڑھے تو اس کی نماز کا کیا حکم ہے ؟
جواب:۔ نماز کی ابتدائی دو رکعت میں سورہ فاتحہ کے بعد کوئی سورت پڑھنا سنت ہے اور ایک رکعت میں ایک سے زائد سورت پڑھنا جائز ہے اور سورتوں کے پڑھنے میں ترتیب کا لحاظ کرنا مستحب ہے، لہذا اگر کوئی شخص مصحف میں سورتوں کے ترتیب کے خلاف کرے تو ایسا شخص سنت کی مخالفت کرنے والا ہوگا اور اس پر سجدہ سھو کرنے کی ضرورت نہیں۔ لہٰذا مذکورہ صورت میں ترتیب کی مخالفت کرنے سے نماز پر کچھ اثر نہیں ہوگا بلکہ اس کی نماز درست ہو جائے گی۔
وتُسَنُّ سُورَةٌ بَعْدَ (الْفَاتِحَةِ) إِلاَّ فِي الثَّالِثَةِ وَالرَّابِعَةِ فِي الأَظْهَرِ ويجوز أن يجمع بين سورتين فأكثر في ركعة واحدة، والسنة أن يقرأ على ترتيب المصحف، فإن خالف ذلك .. خالف السنة ولا شيء عليه۔ (النجم الوهاج 126/2)