فقہ شافعی سوال نمبر – 0601
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0601
بہت سے لوگ خصوصیت کے ساتھ رمضان میں عمرہ کرنا پسند کرتے ہیں تو کیا رمضان میں عمرہ کرنے کی کوئی خاص فضیلت ہے؟
جواب:۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جب ماہ رمضان آئے تو عمرہ کرے کیونکہ رمضان میں عمرہ کرنا اجر و ثواب کے اعتبار سے حج کے برابر ہے۔ (صحیح بخاري:١٦٥٩) صحیح بخاری کی اس حدیث سے یہ معلوم ہوا کہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنا یہ فضیلت کی بات ہے کیونکہ رمضان المبارک میں عمرہ کرنے کا ثواب حج کے برابر ہوتا ہے اس لئے رمضان المبارک میں عمرہ کرنا غیر رمضان میں عمرہ سے زیادہ مستحب ہے۔
وَيُسْتَحَبُّ الِاعْتِمَارُ فِي أَشْهُرِ الْحَجِّ وَفِي رَمَضَانَ لِلْأَحَادِيثِ السَّابِقَةِ قَالَ الْمُتَوَلِّي وَغَيْرُهُ وَالْعُمْرَةُ فِي رَمَضَانَ أَفْضَلُ مِنْهَا فِي بَاقِي السَّنَةِ لِلْحَدِيثِ السَّابِقِ۔ (المجموع : ١١٥/٧)