فقہ شافعی سوال نمبر – 0603
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0603
اگر صاحب نصاب کا کسی دوسرے کے ذمہ قرض ہوتو زکات ادا کرتے وقت اس قرض کی بھی زکات ادا کرنا ضروری ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی صاحب نصاب کا کسی دوسرے کے ذمہ قرض ہو تو زکات ادا کرتے وقت اس شخص کو اپنے قرض شدہ مال کی بھی زکات نکالنا واجب ہے۔ یعنی جو رقم بطور قرض کسی کو دیا ہو تو سال پورا ہونے پر اس قرض دیے ہوئے رقم کی زکات نکالی جائے گی۔
(فرع تجب الزكاة في كل دين لازم) ولو مؤجلا (لا ماشية) لامتناع سوم ما في الذمة۔ (أسنى المطالب:١٢١/٢) تجب الزكاة في كل دين اللازم من فقد وعرض تجارة يعتاض عنه۔ (العباب : ٣٧٦/٢) * الحاوي الكبير:١٧٦/٣