فقہ شافعی سوال نمبر – 0609
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0609
بس یا کسی سواری پر سے سفر کرتے وقت نماز کا وقت ہوجائے ہے اور ہم بغیر وضو کے ہوں اور بس چل رہی ہو وضو و تیمم نہیں کر سکتے ہوں اور نماز کا وقت بھی قضا ہو رہا ہو تو کیا کریں؟
جواب:۔ بسا اوقات آدمی سرکاری گاڑی بس یا ٹرین میں یا اپنی گاڑی میں سفر کرتا ہے اور فرض نماز کا وقت ہوچکا ہوتا ہے اور اس کی حالت یہ ہوتی ہے کہ وہ گاڑی کو روک نہیں سکتا کہ وضوء یا تیمم کر کے نماز پڑھے تو ایسا شخص( پانی اور مٹی کو تلاش کرنے کے بعد اسے دونوں بھی نہ ملے )وقت کی حرمت کا لحاظ کرتے ہوئے فی الحال نماز ادا کرے گا تاکہ نسبتا اس کی نماز ادا ہوجائے اور پھر جب سفر میں پانی یو مٹی اسے مل جائے تو وضوء یا تیمم کر کے اس نماز کا اعادہ کرےگا۔ اگرسفرمیں موقع نہ ملے توسفر ختم ہونے کے بعد وضو کرکے اس نماز کا اعادہ کرےگا
” وَعَلَى فَاقِدِ ” الْمَاءِ وَالتُّرَابِ ” الطهورين ” كَمَحْبُوسٍ بِمَحِلٍّ لَيْسَ فِيهِ وَاحِدٌ مِنْهُمَا ” أَنْ يُصَلِّيَ الْفَرْضَ ” لِحُرْمَةِ الْوَقْتِ ” وَيُعِيدَ ” إذَا وَجَدَ أحدهما وَإِنَّمَا يُعِيدُ بِالتَّيَمُّمِ فِي مَحَلٍّ يَسْقُطُ بِهِ الفرض إذ. لَا فَائِدَةَ فِي الْإِعَادَةِ فِي مَحَلٍّ لَا يَسْقُطُ بِهِ الْفَرْضُ فتح الوهاب 1/30 ’31