فقہ شافعی سوال نمبر – 0614
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0614
اگر مرض یا سردی کی وجہ سے کوئی شخص تیمم کرکے امامت کرے تو اس کی اقتداء میں وضو کرکے نمازپڑھنے والوں کی نماز درست ہوگی یا نہیں؟
جواب:۔ اگر کوئی امام کسی عذر یا مرض کی بناء پر تیمم کرکے ایسے لوگوں کو نماز پڑھانے جو وضو یا تیمم کرکے نماز ادا کر رہے ہیں تو ایسی صورت میں مقتدیوں کی نماز درست ہوجائے گی۔
ويجوز أن يصلي المتوضئ خلف المتيمم. وقال علي بن أبي طالب رضي الله عنه
(إنه لا يجوز ذلك) دليلنا:حديث عمرو بن العاص الذي ذكرناه في (التيمم) (البيان 2/403) قال المصنف رحمة الله عليه: ويجوز للمتوضئ ان يصلى خلف المتيمم لانه اتى عن طهارته ببدل فهو كمن غسل الرجل (المجموع : 263/4)