فقہ شافعی سوال نمبر – 0615
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0615
امام کی سلام کے بعد کسی مسبوق شخص کو ہاتھ کے اشارہ سے امام بنا کر اس کی اقتداء نماز پڑھنے کا شرعا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ کسی بھی مسبوق شخص کو جب وہ اپنی بقیہ نماز ادا کر رہا ہو تو ایسے شخص کی اقتداء میں نماز ادا کرنا درست ہے۔ لیکن اس طرح کرنا مکروہ ہے۔ البتہ مکروہ ہونے کی وجہ سے جماعت کا پورا ثواب بھی نہیں ملے گا۔ اگر دو یا اس سے زیادہ لوگ ہوں تو مسبوق کی اقتداء کے بجائے الگ سے جماعت بناکر نماز ادا کرنا زیادہ بہتر ہے۔
وخرج بمقتد ما لو انقطعت القدوة كأن سلم الإمام فقام مسبوق فاقتدى به آخر أو مسبوقون فاقتدى بعضهم ببعض فتصح في غير الجمعة على الأصح لكن مع الكراهة. نهاية المحتاج: ١٦٨/٢ (قوله لكن مع الكراهة) ظاهر في الصورتين وعليه فلا ثواب فيها من حيث الجماعة حاشية الشبراملسي ١٦٧/٢