فقہ شافعی سوال نمبر – 0616
فقہ شافعی سوال نمبر / 0616
اگر کوئی نماز سے پہلے مسواک کرنا بھول جائے اور دوران نماز یاد آجاۓ تو کیا وہ مسواک کرسکتا ہے؟
جواب :۔اگر کوئی شخص نماز سے پہلے مسواک کرنا بھول جائے اور دوران نماز یاد آنے پر مسواک کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ نماز میں عمل کثیر یعنی زیادہ حرکت نہ ہو۔
لو تركه اولها سن له تداركه اثنائها بفعل قليل كما يسن له دفع المار بين يديه.(تحفة المحتاج:1/77)