فقہ شافعی سوال نمبر – 0619
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0619
اگر کوئی شخص سفر میں ہو یا کسی دینی کام کے لیے دوسرے مقام پر گیا ہوا ہو تو اس شخص کےلئے قر بانی کا کیا حکم ہے؟اور ایسا شخص اپنی قربانی کس جگہ کرے گا؟
جواب:۔ اگر کوئی شخص سفر میں ہو یا کسی دینی کام کے لیے دوسری جگہ گیا ہوا ہو اور اس جگہ پر قربانی کرسکتا ہو تو اس مسافر یا مبلغ کےلئے قربانی کرنا سنت موکدہ ہے اور قربانی کرنے کےلئے جگہ متعین نہیں ہے، البتہ اپنے شہر میں قربانی کرنا افضل ہے ۔
أنها سنة مؤكدة وليست بواجبة علي مقيم ولا مسافر ……… وكان ذبحها في بلده أفضل وفي غير بلده جائز۔ (الحاوي الكبير جلد75/15-115)