فقہ شافعی سوال نمبر – 0620
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0620
کیا گونگے جانور کی قربانی کرنا جائز ہے؟
جواب:۔ اگر کوئی جانور گونگا ہو اس طور پر کہ کبھی اس کی آواز سنی نہیں گئی ہو تو اس جانور کی قربانی کرنا جائز ہے۔فقہاءکرام نے مزید اس بات کی وضاحت کی ہے کہ قربانی کے جانور کا گونگا ہونے سے اس کی خوبصورتی پر بھی کوئی اثر نہیں پڑتا نیر قربانی سے جانور کا گوشت ہڈی وغیرہ مقصود ہے، جانور کا بات کرنا ضروری نہیں۔
أربع لا تجزئ في الأضاحي : العوراء البين عورها، والمريضة البين مرضها، والعرجاء البين عرجها، والعجفاء التي لا تنقي…..
لأن المقصود من الأضحية اللحم أو نحو۔. (مغني المحتاج/ كتاب الاضحيه/جلد ٧)