فقہ شافعی سوال نمبر – 0621
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0621
ایک جانور کو قر بانی کے ایام شروع ہونے سے پہلے کوئی مرض لاحق ہو گیا تھا اسکی وجہ سے اسکی صحت کافی متأثر ہوگئی لیکن قربانی کے ایام میں وہ جانور اچھا ہوگا مگر کمزوری کے اثرات اب بھی باقی ہے تو کیا ایسے جانور کی قربانی درست ہے؟
جواب:۔ ایسا جانور جسے قربانی کے ایام شروع ہونے سے پہلے کوئی مرض لاحق ہوجائے اسکی وجہ سے اسکی صحت کافی متأثر ہوگئی ہو لیکن قربانی کے ایام میں اس جانور کی بیماری مکمل دور ہوجائے، البتہ اس مرض کی وجہ سے جانور میں کمزوری کا اثر باقی رہے تو ایسے جانور کی قربانی کرنا درست ہے۔
قال امام النووي رحمة الله عليه: العجفاء التي ذهب مخها من شدةهزالها لاتجزئ وإن كان به بعض الهزال ولم يذهب مخها أجزأت۔ (روضة الطالبين2/464) لا تجزئ التضحية بما فيه عيب ينقص اللحم ألمريضة. فإن كان مرضها يسيرا لم يمنع الإجزاء وإن كان بينا يظهر بسبب الهزال واللحم لم يجز ۔ (المجموع:8/293)