فقہ شافعی سوال نمبر – 0631
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0631
کیا عورت کو حج کے لیے شوہر کی اجازت ضروری ہے؟
جواب:۔ عورت شوہر کی اجازت کے بغیر حج میں نہیں جاسکتی اور اگر حج پر قدرت کے باوجود نہ جاسکے اور اس کا انتقال ہوجائے تو اس کے ترکہ میں سے اس کا حج بدل کروایا جائے گا اور اس صورت عورت گنہگار شمار نہ ہوگی۔
ليس للمرأة السفر إلى الحج إلا بإذن زوجها فإن منعها منه لم يجز لها الخروج فإن ماتت فى حال قدرتها ومنع الزوج لها قضي الحج من تركتها ولا تعد أثمة في ذلك. (الفقه المنهجي١٢٦/٢)