فقہ شافعی سوال نمبر – 0641
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0641
بچے کو دودھ پلانے کی کتنی مدت ہے؟ اور متعین مدت کے بعد دودھ پلانا کیسا ہے؟
جواب:۔ قرآن میں اللہ تعالی کا فرمان ہے۔مائیں اپنے بچوں کو پورے دو سال دودھ پلائیں۔ (سورة البقرة /233) رضاعت کے ثبوت کے لیے بچے کو دودھ پلانے کی اصل مدت دو سال تک ہے، اگر ماں دو سال کے بعد بھی اپنے بچے کو دودھ پلانا چاہیے تو پلانا جائز ہے اس لئے کہ وہ بچوں کے حق میں بہتر ہے، لہذا ماں اپنے بچے کو جب تک دودھ پلا سکتی ہے پلائے اسلئے کہ ماں کا دودھ بچے کے حق میں بہتریں غذا ہے۔
فذكر أن تمام الرضاع في الحولين فعلم أنه لم يرد أنه لا يجوز أكثر منه لأن ذالك يجوز۔ (البيان 11/ 122) فإن استمر رضاع بعد الحولين لضعف الطفل فلا مانع منه للحاجة ولكن لايترتب عليه احكامه من التحريم۔ (الفقه الإسلامي وأدلته :7/ 710) وقوله تعالي (حولين كاملين لمن أراد أن يتم الرضاعة) يدل علي أن هذا تمام الرضاعة ومابعد ذالك فهو غذاء من الأغذية۔ (مجموع الفتاوي/34) ★فتاوي اللجنة الدائمة 21/ 60