فقہ شافعی سوال نمبر – 0642
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0642
اگر کسی شخص کی پیشانی پر زخم ہو جس کی وجہ سے سجدہ میں پیشانی کو زمین پر ٹیکنا مشکل ہو تو کیا اس صورت میں پیشانی کو زمین پر ٹیکے بغیر سجدہ کرنا درست ہوگا ؟
جواب:۔ پیشانی پر اگر زخم ہو اور زخم پر پٹی بندھی ہو تو اس کے لیے جائز ہے کہ زمین پر پیشانی ٹیکے بغیر زخم کی اس پٹی پر ہی سجدہ کرے اور اس نماز کا اعادہ بھی نہیں ہوگا۔
لَوْ كَانَ عَلَى جَبْهَتِهِ جِرَاحَةٌ فَعَصَبَهَا وَسَجَدَ عَلَى الْعِصَابَةِ أَجْزَأَهُو ولَا إِعَادَةَ عَلَيْهِ عَلَى الْمَذْهَبِ. (روضة الطالبين: ٣٦٢/١) وَلَوْ سَجَدَ عَلَىجَبْهَتِهِ وَدُونَهَا ثَوْبٌ، أَوْ غَيْرُهُ لَمْ يَجْزِهِ السُّجُودُ إلَّا أَنْ يَكُونَ جَرِيحًا فَيَكُونُ ذَلِكَ عُذْرًا۔ (الأم/٢٦١/٢) وَلَو سجد على عِصَابَة بجبهته لضَرُورَة بِأَن يشق عَلَيْهِ إِزَالَتهَا صَحَّ وَلم تلْزمهُ الْإِعَادَة۔ (السراج الوهاج/٤٧)