فقہ شافعی سوال نمبر – 0645
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0645
ہرن پالنے اور اس کا دودھ پینے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ ہرن پالنا اور اس کا دودھ پینا جائز ہے اسلئے کہ ہرن کا گوشت اور دودھ دونوں پاک ہے۔ البتہ اس زمانہ میں ہرن کا شکار اور اس کے پالنے پر حکومت کی طرف سے پابندی ہے اسلئے اس کے پالنے سے احتیاط کرنا ضروری ہے۔
الألبان أربعة أقسام. أحدها لبن مأكول اللحم كالإبل والبقر والغنم والخيل والظباء وغيرها من الصيود وغيرها وهذا طاهر۔ (المجموع 2/ 587) قوله من مأكول أي من لبن مأكول أي لبن يحل أكله ليشمل لبن الظباء والأرنب وبنت عرس ولبن الآدميات لأن الجميع مأكول (نهاية المحتاج 8/ 200)