فقہ شافعی سوال نمبر – 0646
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0646
اوجھڑی کھانا جائز ہے یا نہیں؟
جواب :۔ اوجھڑی کھانا جائز ہے اسلئے کہ قرآن وحدیث میں اس کی کوئی ممانعت نہیں آئی ہے اور اسی طرح فقہاء نے قسم کے جومسائل بیان کئے ہیں ان میں کھائی جانے والی چیزوں میں اوجھڑی کا تذکرہ کیا ہے۔ اس سے بھی یہ بات معلوم ہوتی ہے کہ اوجھڑی کھانا جائز ہے۔
فلا يحنث الحالف علي أكل البيض ويحمل اللحم فيمن حلف لايأكله علي لحم نعم وخيل ووحشي وطير مأكولين فيحنث بالأكل من مزكاها لا من الميتتة لا علي لحم سمك وجراد ولا شحم بطن وعين وكذا كرش وكبد وطحال وقلب في الاصح فلا يحنث بالاكل منها الحالف۔ (السراج الوهاج/577) ★منهاج الطالبين 4/ 368 ★تحفة المحتاج 4/ 304 ★النجم الوهاج 10/ 57