فقہ شافعی سوال نمبر – 0647
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0647
بغیر عذر کے فرض نماز کو توڑنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ اللہ تعالی کا ارشاد ہے "ولاتبطلوا اعمالكم” اپنے اعمال کو باطل نہ کرو. فقہائے کرام فرماتے ہیں کہ بغیر عذر شرعی کے نماز توڑنا جائز نہیں ہے. البتہ اگر نماز کو باقی رکھنے سے جان و مال کا خوف ہو تو اس صورت میں نماز توڑنا جائز ہے.
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: اذا دخل في صلاة مفروضة في اول وقتها حرم عليه قطعها من غير عذر وإن كان الوقت واسعا هذا هو المذهب المنصوص. (المجموع:335/2) ابن حجر رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ان كل شيئ يخشي اتلافه من متاع وغيره يجوز قطع الصلاة لأجله. (فتح الباري/1211)