فقہ شافعی سوال نمبر – 0648
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0648
نماز میں موبائیل کی اسکرین پر قرآن مجید دیکھ کر پڑھنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ نماز میں موبائیل کی اسکرین پر قرآن مجید کھول کر پڑھنا جائز ہے اسلیے کہ حدیث میں ہے کہ حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کے پاس ایک غلام تھا جن کا نام ذکوان تھا اس نے قرآن میں دیکھکر قراءت کرتے ہوئے حضرت عائشہ کی امامت کی۔ (صحيح البخاري/692) قرآن مجید کو دیکھ کر پڑھنا اور موبائیل کو اٹھانا اور اسکرین کو ہاتھ لگاکر صفحہ پلٹنا یہ سب عمل قلیل کے درجے میں ہے اس سے نماز باطل نہیں ہو گی۔
(في المصحف) إستدل به علي جواز قراءة المصلي في المصحف۔ (فتح الباري: 3/ 95) لو قرأ القرآن من المصحف لم تبطل صلاته سواء كان يحفظه أم لا بل يجب عليه ذلك إذالم يحفظ الفاتحة كماسبق ولو قلب أوراقه أحيانا في صلاته لم تبطل۔ (المجموع 4/ 27)
Fiqhe Shafi Question No/0648
What is the ruling on reciting The Holy Quran from mobile screen while on salah ?
Ans; Reciting The Holy Quran from the mobile screen in salah is permissible. As is in Hadith , there was one slave with Hazrath Aysha ( RA) whose name was Zakwan . He had performed imamat for Hazrath Aysha ( RA) by reciting the Quran whilst seeing it in salah.