فقہ شافعی سوال نمبر – 0649
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0649
نرم ملائم کپڑے یا روئی ، گھاس وغیرہ پر نماز میں سجدہ کرنے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ نماز میں نرم کپڑے پر یا روئی اور گھاس وغیرہ پر سجدہ کرنا اس شرط کے ساتھ جائز ہے کہ پیشانی کو زمین کی سطح محسوس ہو، محض نرم چیز کی سطح پر سجدہ کرنا کافی نہیں ہے ، ہاں اگر پیشانی کو زمین پر رکھنے میں عذر ہو تو نرم ملائم کپڑے یا گھاس پر سجدہ کرنے میں کوئی حرج نہیں.
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فلو سجد علي قطن او حشيش او شيئ محشوبهما وجب أن يتحمل حتي ينكسب. امام محلی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: السجود وأقله مباشرة بعض جبهته مصلاه بان لا يكون عليها حال كعصابة. (كنز الراغبين 147/1) (حاشیة الجمل75/2) (اسني المطالب329/1)
Fiqhe Shafi Question No 0649
what is the ruling on prostrating in salah on soft cloth or cotton , grass etc?
Ans; prostrating in salah on soft cloth , cotton , grass etc is permissible on the condition that the forehead must feel the hardness of the ground . Just prostrating on soft things is not enough . Yes, if one confronts any problem to prostrate on the ground, there will be no issue in prostrating on soft cloth or grass .