فقہ شافعی سوال نمبر – 0668
فقہ شافعی سوال نمبر / 0668
قرآن کے صفحات کو ہاتھ لگائےبغیر لکڑی یا کسی چیز سے پلٹنےکا کیا حکم ہے؟
قرآن کریم کو بغیر طہارت کے چھونا اور اٹھانا درست نہیں ہے۔ لیکن اگر کسی باوضوء شخص کی دوران تلاوت وضوء ٹوٹ جائے اور اس کو ایسی حالت میں مصحف کا صفحہ پلٹنے کی ضرورت ہو تو وہ شخص لکڑی، قلم وغیرہ سے مصحف کے ورق پلٹ سکتا ہے، کیونکہ اس صورت میں مصحف کو اٹھانے اور چھونے کی طرح نہیں ہوتا۔ فقہائے کرام نے ضرورتا ان جیسی چیزوں سے قرآن مجید کے اوراق پلٹنے کی اجازت دی ہے۔
علامہ سیوطی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: الضَّرُورِيَّاتُ تُبِيحُ الْمَحْظُورَاتِ (الاشباه والنظائر: ٨٤)
علامہ نووی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﻭﺃﻣﺎ ﺇﺫا ﺗﺼﻔﺢ ﺃﻭﺭاﻗﻪ ﺑﻌﻮﺩ ﻳﺠﻮﺯ ﻷﻧﻪ ﻏﻴﺮ ﻣﺒﺎﺷﺮ ﻟﻪ ﻭﻻ ﺣﺎﻣﻞ. (المجموع: ٨٥/٢)
*علامہ سلیمان رحمہ اللہ فرماتے ہیں: ﻭ) ﺣﻞ (ﻗﻠﺐ ﻭﺭﻗﻪ ﺑﻌﻮﺩ) ﺃﻭ ﻧﺤﻮﻩ ﻷﻧﻪ ﻟﻴﺲ ﺑﺤﻤﻞ ﻭﻻ ﻓﻲ ﻣﻌﻨﺎﻩ. * (حاشية الجمل: ١٢٥/١)
علامہ رملی رحمہ اللہ فرماتے ہیں: اﻷﺻﺢ ﺣﻞ ﻗﻠﺐ ﻭﺭﻗﻪ ﺑﻌﻮﺩ ﻷﻧﻪ ﻏﻴﺮ ﺣﺎﻣﻞ ﻭﻻ ﻣﺎﺱ. (نهاية المحتاج: ٨٨/١)