فقہ شافعی سوال نمبر – 0703
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0703
بعض عورت کی شرمگاہ سے ایک مادہ سفید رنگ کا ” لیکوریا” کی بیماری کی وجہ سے نکلتا ہے تو کیا اسکے نکلنے سے وضو ٹوٹ جائے گا؟
جواب:۔ مرض کی وجہ سے نکلنے والا سفید مادہ ناپاک ہوتا ہے، اور اس کے کبھی کبھار نکلنے کی وجہ سے وضو ٹوٹ جاتا ہے۔
اگر کوئی عورت اس طرح کے مرض میں مبتلا ہو اور کثرت نکلتا ہو تو یہ عورت معذور کے حکم میں ہوگی۔ لھذا وہ عورت وضو سے پہلے اپنی اگلی شرمگاہ کو دھوکر اس جگہ پر کپاس یا کپڑا رکھے گی تاکہ نجاست رکے یا کم ہوجائے اس سے سفید مادہ رکے تو کافی ہے ورنہ ایک کپڑا کمر میں باندھ کر دوسرا کپڑا کو لنگوٹ کی طرح کس کر باندھے۔ یہ سب اس عورت کے لیے کرنا واجب ہے۔ اور یہ تدابیر وضو سے پہلے کرنا ضروری ہے، اور ہر نماز کے لیے الگ سے وضو واجب ہے نوافل جتنی چاہے پڑھ سکتی ہے اور طھارت نماز کا وقت ہونے کے بعد ہی ہونا چاہیئےاور طھارت کے بعد اسے جلد ہی نماز پڑھ لینی چاہیئے اور اس عورت پر لازم ہے کہ وہ ہر فرض نماز کے لیے از سرے نو شرمگاہ دھوئے گی اور اسی طرح کپڑا باندھنے کے بعد وضو کرے گی پھر نماز پڑھے گی۔
علامہ ابن حجر المكي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (وَرُطُوبَةُ الْفَرْجِ) أَيْ الْقُبُلِ وَهُوَ مَاءٌ أَبْيَضُ مُتَرَدِّدٌبَيْنَ الْمَذْيِ وَالْعَرَقِ يَخْرُجُ مِنْ بَاطِنِ الْفَرْجِ الَّذِي لَا يَجِبُ غَسْلُهُ بِخِلَافِ مَا يَخْرُجُ مِمَّا يَجِبُ غَسْلُهُ فَإِنَّهُ طَاهِرٌ قَطْعًا وَمِنْ وَرَاءِ بَاطِنِ الْفَرْجِ فَإِنَّهُ نَجِسٌ قَطْعًا كَكُلِّ خَارِجٍ مِنْ الْبَاطِنِ۔. (تحفة المحتاج مع حاشيتيه:1/ 301.300) علامہ باعشن رحمة الله عليه فرماتے ہیں: الاول من الاربعة خروج الخارج يقينا من احد السبيلين اي من القبل والدبر من حي واضح ……وريح ولو من قبل ودم باسور داخل الدبر ورطوبة فرج انثي خرجت الي ما يجب غسله۔ (بشري الكريم :1/ 72.71) علامہ سليمان جمل رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (فَيَجِبُ أَنْ تَغْسِلَ مُسْتَحَاضَةٌ فَرْجَهَا فَتَحْشُوهُ) بِنَحْوِ قُطْنَةٍ (فَتَعْصِبُهُ) بِأَنْ تَشُدَّهُ بَعْدَ حَشْوِهِ بِذَلِكَ بِخِرْقَةٍ مَشْقُوقَةِ الطَّرَفَيْنِ تُخْرِجُ أَحَدَهُمَا أَمَامَهَا وَالْآخَرَ وَرَاءَهَا وَتَرْبِطُهُمَا بِخِرْقَةٍ تَشُدُّ بِهَا وَسَطَهَا كَالتِّكَّةِ (بِشَرْطِهِمَا) أَيْ الْحَشْوِ وَالْعَصْبِ أَيْ بِشَرْطِ وُجُوبِهِمَا بِأَنْ احْتَاجَتْهَا وَلَنْ تَتَأَذَّ بِهِمَا وَلَمْ تَكُنْ فِي الْحَشْوِ صَائِمَةً وَإِلَّا فَلَا يَجِبُ بَلْ يَجِبُ عَلَى الصَّائِمَةِ تَرْكُ الْحَشْوِ نَهَارًا وَلَوْ خَرَجَ الدَّمُ بَعْدَ الْعَصْبِ لِكَثْرَتِهِ لَمْ يَضُرَّ أَوْ لِتَقْصِيرِهَا فِيهِ ضَرَّ (فَتَتَطَهَّرُ) بِأَنْ تَتَوَضَّأَ أَوْ تَتَيَمَّمَ وَتَفْعَلَ جَمِيعَ مَا ذُكِرَ (لِكُلِّ فَرْضٍ)۔ (حاشية الجمل :1/ 244.243) ★حاشية البجيرمي علي الخطيب 1/343.342 ★فتح الوهاب بشرح منهج الطلاب 1/ 32
Fiqhe Shafi Question No/0703
Some women experience whitish vaginal discharge known as leukorrhea, does it invalidate the ablution?
Ans; The substance discharged due to this disease is impure and its occasional flow invalidates the ablution. If a woman experiences this and if the discharge is often then she will have the rulings of a diseased person .. Therefore, she has to clean her private part first and keep a piece of cotton or cloth to stop or reduce the flow of impurity. If this method stops the flow of whitish discharge then it will be sufficient or else she has to tie a piece of cloth to her waist and tightly tie it with the other piece of cloth making langot(or use a pantyliner/pad) This method should be carried out before performing ablution..It is wajib for the woman experiencing this disease..And for each obligatory(fardh) prayer she is required to perform ablution separately but the sunnah prayers(nawafil) can be performed as much as she wills.. The method mentioned above (cleaning process) should be performed after the begining of prayer time and the prayer has to be performed as soon as one performs the ablution .. Hence, for each fardh prayer, It is necessary for the woman to clean her private part again and cover it as mentioned above ,perform ablution and then offer the prayer.