فقہ شافعی سوال نمبر – 0705
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0705
بچہ یا بچی کی پیدائش کے ساتویں دن کیا سر منڈانا اور اس کے وزن کے بقدر سونا يا چاندی صدقہ کرنا ضروری ہے ؟
جواب:۔ بچہ یا بچی کی ولادت کے ساتویں دن بال کٹوانا اور بچے کے بالوں کے وزن کے بقدر سونا یا چاندی صدقہ کرنا احادیث سے ثابت ہے۔ ہاں اگر کوئی شخص سونا چاندی کی استطاعت نہ رکھتا ہو تو ایسا شخص بالوں کے وزن کے بقدر قیمت صدقہ کرے تو اس کا یہ عمل بھی ثواب سے خالی نہیں ہوگا.
امام ترمذی رحمة الله عليه ہیں: عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِب ، قَالَ : عَقَّ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْحَسَنِ بِشَاةٍ، وَقَالَ : ” يَا فَاطِمَةُ، احْلِقِي رَأْسَهُ، وَتَصَدَّقِي بِزِنَةِ شَعْرِهِ فِضَّةً ". قَالَ : فَوَزَنَتْهُ، فَكَانَ وَزْنُهُ دِرْهَمًا أَوْ بَعْضَ دِرْهَمٍ. (سَنَن ترمذي/1519) علامہ ابن الجوزی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: وَهُوَ قَوْله: ” أميطوا الْأَذَى عَنهُ ” وَيَعْنِي بالأذى ذَلِك الشّعْر. وَقَالَ غَيره: إِنَّمَا كَانَ ذَلِك الشّعْر أَذَى لِأَنَّهُ قد علق بِهِ دم الرَّحِم. (کشف المشکل علی حدیث الصحیحین 2392) امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: (واماطۃ الاذی) … والمراد بالاذي الشعر الذي عليه ذالك الوقت لانه شعر ضعيف. (المجموع:429/8) *(اسنی المطالب:549/1) *(بذل المجہود:2842)
Fiqhe Shafi Question No/ 0705
Is it necessary to shave head of a newborn baby (boy or girl) on the 7th day from his/her birth and also is it necessary to give gold or silver as charity (sadaqa) measuring equal to the weight of their hair??
Ans; Shaving head of a newborn baby (girl or boy) on the 7th day from their birth and giving gold or silver as sadaqa measuring equal to the weight of the hair is proven in hadeeth.. If an individual is not able to give gold or silver then the person should determine the weight of hair and give some money as sadaqah and by this he shall get the reward (sawab).