فقہ شافعی سوال نمبر – 0709
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0709
مسجد کو رنگ برنگي لائٹنگ لگا کر سجانے کا کیا حکم ہے؟
جواب:۔ مسجد کے اندرون میں نقش و نگاری اور تزئین کاری سے احادیث مبارکہ میں نمازوں میں خشوع سے روکاوٹ ہونے کی وجہ سے منع کیا گیا ہے اور ہاں مسجد کے باہر تزئین کی اجازت ہے، لیکن تزئین فخر کی غرض سے نہ ہو. اور تزئین کے اخراجات مسجد کے مال سے نہ ہو.نیز تزئین کا عمل سنت سمجھ کر نہ کرے، اور تزئین میں اسراف سے کام نہ لیا گیا ہو۔
زکریا الانصاری رحمة الله فرماتے ہیں: ويكره نقش المسجد واتخاذ الشرافات له) للأخبار المشهورة في ذلك ولئلا يشغل قلب المصلي۔ (فقه الاسلام شرح بلوغ المرام:218/1) امام قسطلانی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: واستنبط منه كراهية زخرفة المساجد لاشتغال قلب المصلي بذلك أولصرف المال في غير وجهه نعم إذا وقع ذلك على سبيل التعظيم للمساجد ولم يقع الصرف عليه من بيت المال فلا بأس به۔ (اسنی المطالب:185/1) عبد القادر شیبه رحمة الله عليه فرماتے ہیں: أن من السنة ترك الغلو فى تزيين المساجد (شرح القسطلاني لصحيح البخاري:440/1)