فقہ شافعی سوال نمبر – 0714
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0714
کیا وارث کے لیے وصیت کرسکتے ہیں اور اس کی کیا صورت ہوگی؟ قرآن و حدیث کی روشنی میں مسئلہ واضح فرمائیں
جواب:۔ حضور صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا وارث کے لیے وصیت کرنا جائز نہیں ہے، اگر وارث کے لیے وصیت کرے تو اس کے درست ہونے کے لیے دیگر ورثہ کا راضی ہونا ضروری ہے۔ اگر ورثہ میں سے کوئی بھی راضی نہ ہو تو وہ وصیت نافذ نہیں ہوگی۔
امام دارقطنی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: عن ابن عباس قال قال رسول الله علیه وسلم لا یجوز لوارث وصیة الا ان یشاء الورثة. (سنن دار قطنی:4259) امام ماوردی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: والوارث لا وصية له الا ان يجيز ذلك الورثة.(الحاوی الکبیر:277/4) امام شافعی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فلما کان الاقربون ورثة وغير ورثة ابطلنا الوصية للورثة من الاقربين… واجزنا الوصية للاقربين ولغير الورثة. (كتاب الام:188/4) # المھذب:342/2 # الوسیط:412/4