فقہ شافعی سوال نمبر – 0718
فقہ شافعی سوال نمبر / 0718
کیا مسافر ایک ہی تیمم سے دو فرض نمازوں کو جمع کرکے پڑھ سکتا ہے؟
جواب:۔ مسافر کے لیے ایک تیمم سے دو فرض نمازوں کو جمع کرکے پڑھنا جائز نہیں ہوگا۔
امام نووی رحمة الله عليه فرماتے ہیں: مَذْهَبُنَا أَنَّهُ لَا يَجُوزُ الْجَمْعُ بَيْنَ فَرِيضَتَيْنِ بِتَيَمُّمٍ، سَوَاءٌ كَانَتَا فِي وَقْتٍ أَوْ وَقْتَيْنِ، قَضَاءً أَوْ أَدَاءً (المجموع :2/ 293) علامہ عمراني رحمةالله عليه فرماتے ہیں: وجملة ذلك: أنه لا يجوز للمتيمم أن يصلي بتيمم واحد فريضتين من فرائض الأعيان، سواء كان ذلك في وقت أو وقتين. (البيان :1/ 314)