فقہ شافعی سوال نمبر – 0724
فقہ شافعی سوال نمبر/ 0724
کیا پیروں سے معذور شخص کی امامت صحیح ہے؟
جواب:۔ ہاتھ یا پاؤں سے معذرو شخص کی امامت صحیح اور جائز ہے۔ صحیح مسلم کی روایت ہے۔ بیماری کے ایام میں اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم بیٹھ کر نماز پڑھاتے تھے اور صحابہ کھڑے ہوکر آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی اقتداء کرتے تھے۔
(صحيح مسلم:418) علامہ شيرازي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: ويجوز للقائم أن يصلي خلف القاعد لأن النبي صلى الله عليه وسلم صلى جالسا والناس خلفه قيام۔ (المهذب:1/ 184)ا مام نووي رحمة الله عليه فرماتے ہیں: فِي مَذَاهِبِ الْعُلَمَاءِ: قَدْ ذَكَرْنَا أَنَّ مَذْهَبَنَا جَوَازُ صَلَاةِ الْقَائِمِ خَلْفَ الْقَاعِدِ الْعَاجِزِ وَأَنَّهُ لَا تَجُوزُ صَلَاتُهُمْ وَرَاءَهُ قُعُودًا وَبِهَذَا قَالَ الثَّوْرِيُّ وَأَبُو حَنِيفَةَ وَأَبُو ثَوْرٍ وَالْحُمَيْدِيُّ وَبَعْضُ الْمَالِكِيَّةِ۔(المجموع:4/ 264)